3 فروری، 2017، 8:18 PM

ایران کے خلاف سعودی عرب اور امریکہ کا اسٹراٹیجک تعاون جاری

ایران کے خلاف سعودی عرب اور امریکہ کا اسٹراٹیجک تعاون جاری

یمن کے خلاف سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے ترجمان اور سعودی وزیر دفاع کے مشیرجنرل احمد عسیری نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون جاری ہے اور رواں برس ایران پر مزید دباؤ بڑھا دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے ترجمان اور سعودی عرب کے وزیر دفاع کے اعلی مشیر جنرل احمد عسیری نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اسٹراٹیجک تعاون جاری ہے اور رواں برس ایران پر مزید دباؤ بڑھا دیا جائے گا۔

احمد العسیری نے ایران کے خلاف فوجی اور اقتصادی دباؤ بڑھانے پر مبنی بی بی سی کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران پر دباؤ میں اضافہ سعودی رعب اور امیرکہ کی مشترکہ پالیسی کا حصہ ہے۔

سعودی عرب کے وزیر دفاع کے مشیر نے یمن کے مظلوم عوام کے خلاف  سعودی عرب کے بھیانک جرائم کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور عالمی برادری کے ساتھ ہمارا مؤقف مضبوط ہے ہم امریکہ اور عالمی برادری کے ساتھ ہیں۔ احمد العسیری نے کہا کہ ایران کے خلاف سعودی عرب امیرکہ کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ العسیری نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور سعودی رعب کا مشترکہ تعاون جاری رہےگا۔

News ID 1870186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha